آسام دو تنظیموں آدی باسی فائر بندی تنظیم اور قبائلی کےلئے ایس ٹی کی
حیثیت کا مطالبہ کرنے والی برسامنڈا کمانڈو فورس کی اپیل پر آج 12 گھنٹہ کے ریل روکو تحریک سے ریاست میں ٹرینوں کی آمدورفت بری طرح متاثر
رہی۔مشرقی سرحدی ریلوے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس
حتجاجی تحریک کی وجہ سے 10
سے زیادہ ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روکنا پڑا ہے ان ٹرینوں میں راجدھانی
ایکسپریس ، برہم پتر ، میل ، پوروتر سمپرک کرانتی ایکسپریس اور کامروپ
ایکسپریس شامل ہیں۔مظاہرین نے کوکراجھار اور ادل گڑی اسٹیشنوں پر ریل کی پٹریوں پر دھرنا دے رکھا تھا۔